جنگ میوند یا میوند کی جنگ ایک بڑی جنگ ہوئی 27 جولائی 1880 ء کی، جس میں ایک طرف افغان پٹھان افواج تھیں جن کی نگرانی جناب ایوب خان افغانی کر رہے تھے تو دوسری طرف برطانوی افواج اور ہندوستانی افواج تھیں۔ لیکن آخرکار اس میں پشتنوں کی فتح ہوئی۔ یہ جنگ، افغان-برطانوی جنگ (دوم) کا حصہ ہے۔
اس جنگ میں سب سے اہم کردار ملالہ میوند نے نبہایا جن کی بدولت پشتونوں میں ایک جزبہ برپا ہو گیا اور اس جنگ میں فتح یاب ہوئے۔ اس جنگ میں افغان افواج کو 2500 سے زائد فوجیوں سے ہاتھ دھونا پڑھا اور برطانیہ کو 100 تک کے فوجیوں سے۔ یہ جنگ وسط میں برطانیہ افواج کے کامیابی کے طرف تھا اور وہ فاتح ہونے ہی والے تھے لیکن ملالہ میوند نے اپنا دوپٹہ لہرایا اور افغان فوج کو حوصلہ دیا جس کے بدولت ہاری ہوئی جنگ واپس پٹھانوں نے جیت لی۔