منډيګک
افغان تاريخ

بلخ؛ نمادِ تمدنِ خراسانِ کهن

0 528

بلخ کے مقامی حکّام کا کہنا ہے کہ اِس ولایت کی چند تاریخی نشانیاں اور عمارتیں دوبارہ مرمت ہوئی ہیں اور حالیہ کھدائیوں کے نتیجیے میں اِس ولایت کے مختلف علاقوں میں چند اہم باستانی آثار بھی دستیاب ہوئے ہیں۔
ولایتِ بلخ کے رئیسِ اطلاعات و ثقافت صالح محمد خلیق کہتے ہیں کہ بلخ کی اکثر تاریخی عمارتوں کی حالت خوب ہے اور تا حال ۲۵ باستانی عمارتیں مرمت ہو چکی ہیں اور چند دیگر قدیم عمارتیں بھی در حالِ مرمت ہیں۔
بلخ کی بیشتر تاریخی یادگاریں اور عمارتیں دورِ اسلامی سے تعلق رکھتی ہیں، لیکن یہاں آتشکدۂ نوبہار جیسی بعض قبل از اسلام دور کی تاریخی یادگاریں بھی موجود ہیں۔
ولایتِ بلخ کے رئیسِ اطلاعات و ثقافت کہتے ہیں ولایتِ بلخ کے قدیم علاقوں اور تاریخی یادگاروں کی تعداد ۱۰۰ سے زیادہ ہے، جن میں سے چند کی مرمت ہو چکی ہے۔
مرمت شدہ تاریخی یادگاروں میں آرامگاہِ احمد خزروی بلخی، آرامگاہِ فاطمہ بلخی، آرامگاہِ خواجہ نظام الدین، آرامگاہِ میر روزہ دار اور قلعۂ تختہ پل کی تاریخی مسجد شامل ہیں۔

مسجدِ نُہ گنبد یا حاجی پیادہ ابوخالد برمک کے توسط سے ۱۰۷ ہجری کے بعد، اُس وقت کہ جب وہ حکمرانِ خراسان اسد بن عبداللہ القسری (دورۂ حکمرانی: ۱۰۷ھ-۱۲۰ھ) کی طرف سے بلخ کی بازسازی پر مامور تھا، یا فضل بن یحیٰی برمکی کے توسط سے ۱۷۸ھ میں بلخ میں تعمیر ہوئی تھی۔

۲۰۱۳ء سے یہ تاریخی عمارت وزارتِ اطلاعات و ثقافتِ افغانستان کی جانب سے اور آغاخان ثقافتی مؤسّسے کی مالی مدد سے زیرِ مرمت ہے۔

مسجدِ خواجہ ابونصر پارسا، جو تقریباً ۶۰۰ سال قبل تعمیر ہوئی تھی۔ اِس مسجد کو سبز رنگی کاشیوں سے دوبارہ مزیّن کیا اور اِس مسجد کے صحن کو بھی پختہ خِشتوں سے ڈھانپا گیا ہے۔ یہ مسجد بلخی کی زیباترین مساجد میں سے ایک ہے۔ یہ مسجد ۸۶۷ھ میں تیموری دور میں حاکمِ بلخ میر فرید کے حکم سے تعمیر ہوئی تھی اور امروز یہ مسجد شہرِ بلخ کے مرکزی باغ میں واقع ہے۔ حالیہ سالوں میں وزارتِ اطلاعات و ثقافتِ افغانستان کی جانب سے اِس عمارت کی بھی بازسازی ہوئی ہے۔

رواقِ نقارہ خانہ، مدرسۂ سید سبحان قلی خان کے ایک حصے مین واقع ہے۔ یہ بلند رواق اور اِس کے بعض حجروں اور دیواروں پر موجود تاریخی نشانیاں مدرسہ و مسجدِ سید سبحان علی خان کی واحد باقی ماندہ یادگاریں ہیں۔ امروز یہ رواق شہرِ بلخ کے مرکزی باغ کے مشرقی حصے میں موجود ہے۔ مذکورہ رواق کی باقی ماندہ کاشیوں پر خطِ کوفی میں چند تحریریں دیکھی جا سکتی ہیں۔
مدرسۂ سلطان العلماء بہاءالدین
(پدرِ مولانا جلال الدین بلخی رومی)

خبر اور تصاویر کا ماخذ: بی بی سی فارسی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

error: Protected contents!