ټول حقوق د منډيګک بنسټ سره محفوظ دي
منڈيگک کے بارے میں
منڈيگک کے بارے میں
افغانستان کو اپنی جغرافیائی ساخت کی بنا پر وسطی ایشیا کے چوراہے اور جنوبی و وسطی ایشیا کی تاریخ و تمدن میں ایک ایم مقام حاصل ہے- چونکہ افغانستان کو جغرافیائی حیثیت کے ساتھ ساتھ ایشیا کے اس پورے خطے کی تاریخ و تمدن میں بھی صدیوں سے ایک اہم مقام حاصل رہا ہے لہٰذا تاریخی و تمدنی لحاظ سے افغانستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا نہ صرف یہاں کے باسیوں کے لیے مفید تر ہے بلکہ ایشیا کے اس خطے کے اقوام و ممالک کے لیے بالعموم اور افغانستان کے ہمسایہ اقوام و ممالک کے لیے بالخصوص افادیت کا باعث ہے.
منڈیگک ہسٹوریکل فاونڈیشن افغانستان کی تاریخ کے بارے میں درج ذیل نکات کے لیے متحرک ہے رہنما :
اصول:
منڈیگک دنيا کے ہر علاقے سے تاریخ دانوں کے ایک وسیع نظم کے ذریعے افغانستان کی تاریخ سے متعلق کتابیں، اسناد، کلیکشنز، ارکائیول تصاویر، فیچرز، مقالات، خطوط، نقشے، سکے، ویڈیوز، آڈیوز اور دیگر مواد کو نہ صرف یہ کہ جمع کرتی ہے بلکہ ان کو افغانستان کی قومی زبانوں کے علاوہ عربی، انگریزی، فرانسیسی، اردو اور دیگر اہم زبانوں میں نشر و شائع کرتی ہے.
انتساب:
مینڈیگک اپنے مخصوص رہنما اصول کے تحت دنیا کے کثیر ذرائع اور حوالہ جات کو بروئے کار لاتے ہوئے افغانستان کی تاریخ سے متعلق معقول جدت پر مبنی اور مستند مواد کی نشر و اشاعت کرتی ہے. تعلیم و آگہی اور تحقیق و مقالات کے ذریعے افغانستان کی تاریخی آثار کی حفاظت سے متعلق عوامی آگہی فراہم کرتی ہے.
مطلب:
افغانستان کی تاریخ سے متعلق مقالات اور اسناد جمع کرتی ہے اور ان کی درجہ بندی کرتی ہے. نیز ان مقالات اور اسناد کو نشر و اشاعت کے ذریعے عوامی دسترس کے قابل بناتی ہے. ملک بھر میں ارکائیوز کی ازسر نو تعمیر کے سلسلے میں مدد فراہم کرتی ہے. اس کے علاوہ مینڈیگک ہسٹوریکل فاونڈیشن ان تمام محققین کو مواد کی فراہمی اپنی ایک اہم ذمہ داری گردانتی ہے جو افغانستان کی تاریخ سے متعلق مقالات، مونوگرافس یا دیگر تحقیقی کام میں مصروف ہیں یا اس کا ارادہ رکھتے ہیں.
ہدف:
منڈیگک ہسٹوریکل فاونڈیشن کا دائرہ کار افغانستان کی تاریخ تک محدود ہے. اس حوالے سے افغانستان کی تاریخ کے شائقین علم تاریخ میں موجود نظریاتی اختلافات کے باوجود اپنے وسیع ملی دائرہ میں افغانستان کی قدیم اور جدید تاریخ سے متعلق اپنی تحریروں کے ذریعے اور ان تحریروں میں استعمال ہوئے مواد کے ذریعے منڈیگک ہسٹوریکل فاونڈیشن کے پلیٹ فارم کے لیے تاریخی مواد کا ایک اہم حصہ ترتیب دیتے ہیں.
پرائیویسی:
منڈیگک ہسٹوریکل فاونڈیشن مکمل طور پر ایک آزاد ادارہ ہے. مختلف امور میں ہم فکر اور ہم رائے کارکنان پر مشتمل ہے اور کسی بھی سیاسی، سرکاری یا کمرشل ادارے سے کوئی تعلق نہیں رکھتی. منڈیگک ہسٹوریکل فاونڈیشن اخراجات و آمدن کا کوئی ذریعہ نہیں رکھتی، اس ضمن میں آپ کی مادی و مالی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے.
منڈیگک ہسٹوریکل فاونڈیشن
افغانستان