ټول حقوق د منډيګک بنسټ سره محفوظ دي
مشہور گلوکار عدنان سمیع خان کی پیدائش 15 اگست 1970 کی ہے۔اس کے والد ارشد سمیع خان کاتعلق افغانستان کے صوبہ ہرات کے بارکزئ (محمدزی) پشتون گھرانے سے ہے۔ اور امیر دوست محمد خان کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔بچہ سقاو کے دور حکومت میں جنوری 1929ء میں اس کے دادا جنرل محفوظ کابل سے پشاور منتقل ہو گئے۔
عدنان کے والد نے پاکستان فضائیہ میں کیریئر کا آغاز کیا تھا، اور 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں ہندوستان کے جنگی طیارے مار گرائے تھے، تاہم بعد ازاں انھوں نے دنیا بھر کے 14 ممالک میں پاکستان کے سفارت کار کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دیں۔
عدنان سمیع خان کے دادا، جنرل محفوظ جان کا تعلق ہرات، افغانستان سے تھا اور وہ شاہ_امان_اللہ_خان کے دورِ حکومت میں افغانستان کے چار صوبوں، ہرات، کابل، جلال آباد اور بلخ کے گورنر رہے تھے۔ عدنان کے پڑدادا جنرل احمد جان، بادشاہ امیر_عبد_الرحمن_خان کے فوجی مشیر تھے اور انھوں نے افغانستان کے ایک صوبے کافرستان کو فتح کرکے اس کا نام نورستان رکھا تھا۔جو آج تک اسی نام سے منسوب ہے۔
عدنان نے جامعہ لندن سے صحافت اور سیاسیات میں بیچلر کی سند لی۔ بعد ازاں، کنگز کالج لندن سے ایل ایل بی کیا اور لنکن ان، انگلینڈ سے بیرسٹری میں کامیابی حاصل کی۔اسں نے اپنی پہلی دھن نو سال کی عمر میں ترتیب دی تھی۔
وہ ماہر پیانو نواز، موسیقار اور گلوکار ہے اور اسے پاکستانی۔ بھارتی اور مغربی کلاسیکی/نیم کلاسیکی موسیقی، جاز، راک اور پاپ موسیقی پر عبور حاصل ہے۔ لڑکپن ہی سے عدنان اسٹاک ہوم میں ٹی وی پروگرام میں پیانو بجایا کرتا تھا۔ تبھی امریکی جریدے، کیبورڈ نے انھیں دنیا کا تیز ترین کیبورڈ بجانے والا اور نوے کی دہائی کی دریافت قرار دیا تھا۔وہ موسیقی کے تقریباً 35 ساز بجانا جانتا ہے.
۔15 اگست 1991 میں ان کا پہلا میوزک البم راگ ٹیم منظر عام پر آیا تھا۔ پاکستان میں انکی پہلی فلم سرگم تھی جس میں انہوں نے خود گانے بھی گائے تھے۔اس فلم میں انکی ہیروئین زیبا بختیار تھی۔ پھر اس نے زیبا بختیار سے 1993 میں شادی کر لی تھی۔ اس دوران اسکا ایک بیٹا بھی ہوا عدنان اور زیبا کا ساتھ صرف 4 سال ہی برقرار رہا اور انہوں نے 1997 کو زیبا کو طلاق دے دی۔آجکل ہندوستان میں رہائش پذیر ہے